اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید مانیٹرنگ و کمانڈ سسٹم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں سینٹر کی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور شہر کی سکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق جدید سینٹر کے ذریعے آئی جی اسلام آباد اپنے دفتر سے سیف سٹی، پولیس آپریشنز اور شہر کی سکیورٹی صورتحال کو براہِ راست مانیٹر اور کمانڈ کرسکیں گے۔
نئے کمانڈ سینٹر سے پولیس کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوگا، جبکہ سکیورٹی صورتحال پر فوری ردِعمل اور مؤثر نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔




