اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تھا، انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کے طور پر ایران بھیجے جانے کا تاثر درست نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان آئندہ ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویتی ہم منصب سے رابطہ بھی کیا ہے۔




