برلن: جرمنی نے مزید 23 افغان شہریوں کو ملک بدر کرکے افغانستان واپس بھیج دیا، جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں اکثریت سنگین جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ افراد کی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق تمام 23 افغان باشندوں کو لیپزگ سے کابل روانہ کیا گیا۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بدری کا عمل مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ صرف جرائم میں سزا یافتہ افراد ہی نہیں بلکہ ان افغان شہریوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا جنہیں جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
حکام کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی اب تک 257 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج چکا ہے۔




