لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کا نتیجہ جاری کردیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے نتیجہ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔
امتحانات میں 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کی مجموعی شرح 46.51 فیصد رہی، جبکہ 53 فیصد سے زائد امیدوار کامیاب نہ ہوسکے۔
نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ میں خوشی اور مایوسی دونوں دیکھنے میں آئی، جبکہ بڑی تعداد میں طلبہ کے ناکام ہونے پر تعلیمی کارکردگی ایک بار پھر زیرِ بحث آگئی ہے۔




