پاکستان
Trending

آبی وسائل سے متعلق کسی بھی اقدام سے خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتا ہے، معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔

میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے باہمی رضامندی سے چلتے ہیں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ آبی وسائل سے متعلق کسی بھی اقدام سے خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آبی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کو اہم سمجھتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران سے متعلق طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں امن کی کوششوں کا حصہ تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button