پاکستان
Trending

زرداری، بلاول کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر اہم فیصلہ

 

لندن: لندن میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، سندھ سے متعلق حالیہ سیاسی معاملات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پیپلزپارٹی قیادت نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ مزید چند روز لندن میں قیام کریں گے اور جلد صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پیپلزپارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔

لندن میں ہونے والی یہ ملاقاتیں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی معاملات کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button