پاکستان
Trending

معاشی مشکلات کے اثرات پاکستان پر بھی ہیں، رواں سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: مرتضیٰ وہاب

 

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت معاشی مسائل سے گزر رہی ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ کراچی جیسے بڑے شہر کے چیلنجز بھی بڑے ہیں، تاہم رواں سال ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گی۔

مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ عوام کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کے مخالف ہیں۔ لوگوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے انہیں ہی مشکلات سے دوچار کرنا درست نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی اور شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، جبکہ موجودہ حالات میں عوام کو مزید مشکلات سے بچانا بھی ضروری ہے۔

دریں اثنا ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button