پاکستان
Trending

کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

 

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی عبیداللہ سعد بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر کو خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والا عبیداللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دیگر 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کیا جبکہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button