کابل:افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے قندھار اور ہلمند میں کارروائیوں کے دوران طالبان کے تین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اے یو ایف کے مطابق ہلمند میں سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قندھار میں بھی ایک کارروائی کی گئی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں طالبان کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ افغانستان کے مختلف علاقوں تک پھیلایا جائے گا اور قندھار سے بلخ جبکہ ہرات سے بدخشاں تک مزاحمتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
تاہم تنظیم کی جانب سے ہلاکتوں اور کارروائیوں سے متعلق دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔




