پاکستان
Trending

سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

 

کراچی: کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 31 جبکہ افغانستان میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال بھی پاکستان میں 4 اور افغانستان میں 29 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین اور معاشرے کا تعاون ضروری ہے، ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر کے 115 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button