راولپنڈی: ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔




