اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے سنٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سائبر جرائم کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سائبر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں اور تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔




