پاکستان
Trending

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 ستمبر کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر زیارت اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شعبان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں اب تک 33 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button