پاکستان
Trending

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت عام شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کرے گی، ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک طرف پنجاب میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ دوسری جانب وفاق پر چڑھائی کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے دھرنوں اور لانگ مارچ کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے، اس لیے حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر کوئی مسلح ہو کر وفاق کی جانب آنے کی کوشش کرے گا تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے گرین بسیں چلائی جا رہی ہیں، ایک لاکھ 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے جبکہ ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے اور سیف سٹی منصوبہ اب پورے پنجاب تک پھیل چکا ہے۔ دل کے مریضوں کا جدید مشینوں کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی، جبکہ بعض سیاسی جماعتیں پس پردہ انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں یکساں ترقی ہر پاکستانی کی خواہش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button