پاکستان
Trending

معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چند سال قبل ملکی معیشت مشکل حالات سے دوچار تھی، تاہم وفاق نے صوبوں کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے۔ وزیر خزانہ، صوبائی وزرا اور متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

شہباز شریف کے مطابق آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور معاشی استحکام نئی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ برآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور صنعتوں کو کئی سو ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا، جبکہ مختلف صنعتوں کو سبسڈی اور ٹیرف میں ریلیف بھی فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کا فروغ ملکی معیشت اور روزگار کے لیے اہم ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے اور صنعتکاروں و برآمدات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہیں، معاشی ترقی کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button