پاکستان
Trending

پاک برطانیہ تعلقات میں مثبت پیش رفت، تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاک برطانیہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئندہ روابط اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ پاکستان مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button