پاکستان
Trending

سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، پارلیمنٹ محفوظ فورم ہے: شیری رحمان

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات جمہوری طریقے سے حل ہوں تو بہتری ہوتی ہے، مذاکرات سے اچھی توقعات وابستہ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری طریقہ کار کو جگہ دیتی ہے اور بات چیت کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے کی حمایت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذاکرات کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے، انہیں خوشی ہے کہ ان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک محفوظ جگہ ہے جہاں ہر بات کی جاسکتی ہے، سیاسی معاملات پر گفتگو کے لیے پارلیمان کا فورم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے تو سیاسی ماحول میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button