پاکستان
Trending

اسحاق ڈار مدینہ پہنچ گئے، دفاعی اجلاس کیلئے ریاض روانہ ہوں گے

 

مدینہ منورہ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ آمد پر پاکستانی سفیر، جدہ میں قونصل جنرل اور سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ریاض میں ہوگا، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی، خطے میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے جبلِ اُحد پر حاضری دے کر شہدائے اُحد کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

نائب وزیراعظم مدینہ منورہ سے ریاض روانہ ہوں گے اور دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button