پاکستان
Trending

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت، خیبرپختونخوا پر صدر سے بھی بات چیت متوقع

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آج رات اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم صدرِ مملکت کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال پر بریف کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبرپختونخوا کی صورتحال سمیت دیگر اہم سیاسی و سکیورٹی امور پر مشاورت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button