راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
اس دوران نائب صوبیدار ہدایت امان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کے ذریعے سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔




