پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد منظور، 214 ارکان کی حمایت

 

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد کو 214 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ 56 ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی، جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور صوبے میں بیرونی مداخلت بھی بڑھی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردی اور بدامنی کی لپیٹ میں تھا، لیکن صوبائی حکومت صورتحال پر توجہ دینے میں ناکام رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button