پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ ہوگا، سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی تکنیکی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس مقصد کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات سے تکنیکی ٹیمیں نامزد کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

تکنیکی ٹیمیں اسکولوں کی عمارتوں کی چھتوں، دیواروں، شہتیروں، بنیادوں اور دیگر تعمیراتی حصوں کا تفصیلی معائنہ کریں گی، تاکہ عمارتوں کی مضبوطی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

معائنے کے دوران غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمارتوں کی حفاظت سے متعلق امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہر سرکاری اسکول کی عمارت کا بلڈنگ سیفٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button