پاکستان
Trending

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس پیکج میں اضافے کا اعلان، سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا عزم

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں اور شہداء پیکج میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی اہلکاروں کا امدادی پیکج 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کیا جا رہا ہے، جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں بھی 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

گورنر کی زیر صدارت سانحہ پشاور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر نے واقعے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سانحہ پشاور کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی قصوروار ثابت ہوا، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔ وفاق یا کوئی دوسرا صوبہ ہمارا دشمن نہیں، بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنا اور باہمی تعاون سے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button