پاکستان
Trending

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اجے بنگا سے غیر رسمی ملاقات، بنکاک میں عشائیے کے دوران تبادلہ خیال

 

بنکاک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔ ملاقات تھائی لینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی، جس کا اہتمام ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر کیا گیا تھا۔

عشائیے کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات بنکاک میں جاری سالانہ اجلاس کے دوران دونوں شخصیات کی اعلیٰ سطحی مصروفیات کا حصہ تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں دنیا بھر سے مالیاتی حکام اور اقتصادی پالیسی ساز شرکت کرتے ہیں، جہاں عالمی معیشت اور مالیاتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button