شنگھائی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی، جس میں سندھ میں توانائی، پانی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران سندھ حکومت اور شنگھائی الیکٹرک گروپ کے درمیان مسلسل رابطوں کو برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چینی کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔




