گوجرانوالہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک کامیاب قرار پائے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے ن لیگ کے امیدوار اسد حنیف جٹ نے بھی اپنے مخالف امیدوار کو شکست دے دی۔
پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسد حنیف جٹ نے 41 ہزار 245 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک احساس پاکستان کے امیدوار محمد اویس گجر 23 ہزار 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسد حنیف جٹ نے اپنے مد مقابل امیدوار کو 18 ہزار 78 ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔
حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 122 تھی۔




