اسلام آباد:پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں اکتوبر 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جو ستمبر کے مقابلے میں بھی 8.5 فیصد زیادہ ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ان میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر اضافی ترسیلاتِ زر پاکستان موصول ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 16 فیصد، برطانیہ سے 15 فیصد اور یورپی یونین سے ترسیلاتِ زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔




