واشنگٹن: کیا کی 2027 ماڈل الیکٹرک ایس یو وی ای وی 3 میں بچوں کی کار سیٹس کی تنصیب کا جائزہ سامنے آگیا۔ گاڑی میں دو بچوں کی سیٹس نصب کرنے کی گنجائش موجود ہے، تاہم تین سیٹس بیک وقت لگانے میں ناکام رہی۔
آٹو ماہرین کے مطابق ٹیسٹ میں گاڑی کے مختلف حفاظتی اور نشستوں کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ گاڑی کے لیچ سسٹم اور بوسٹر سیٹ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اے گریڈ حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق انفنٹ سیٹ اور پیچھے کی جانب رخ کرکے نصب ہونے والی کنورٹیبل سیٹ کو سی گریڈ دیا گیا، کیونکہ ان کی تنصیب کے بعد اگلی نشست پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے ٹانگوں کی جگہ کم ہوگئی اور بیٹھنے کا زاویہ بھی غیر آرام دہ رہا۔
سامنے کی جانب رخ کرکے نصب ہونے والی کنورٹیبل سیٹ نے بی گریڈ حاصل کیا۔ اس کی فٹنگ مناسب رہی، تاہم اوپری ٹی اینکرز کی جگہ واضح نہ ہونے کے باعث اسے مکمل گریڈ نہیں مل سکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیا ای وی 3 کے نچلے اینکرز استعمال میں آسان ہیں، جبکہ بوسٹر سیٹ کے بکلز بھی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں بچے خود سیٹ بیلٹ باندھ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی میں دو بچوں کی کار سیٹس کے لیے مناسب جگہ موجود ہے، لیکن تین سیٹس نصب نہیں کی جاسکتیں۔ مجموعی طور پر گاڑی نے کار سیٹ ٹیسٹ میں درمیانے درجے کی کارکردگی دکھائی اور خاندانوں کے لیے خریداری سے قبل نشستوں کی عملی گنجائش جانچنے کی ضرورت اجاگر کی۔




