پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کا رابطہ، ای سی او اجلاس کے امور پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں اور آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں اور اشتراک میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button