ٹیکنالوجی
Trending

مائیکروسافٹ کا امریکی صحت کے شعبے میں بڑا قدم، اے آئی سے لیس سمارٹ ہسپتالوں کا منصوبہ شروع

 

اوہائیو:امریکی ریاست اوہائیو میں ہسپتالوں کو جدید مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے مائیکروسافٹ اور اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈیکل سینٹر کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے تحت ہسپتال کے طبی، تحقیقی اور تعلیمی نظام کو مائیکروسافٹ ایژور کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت میڈیکل سینٹر کے تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیٹا اسٹوریج اور کمپیوٹنگ ورک لوڈز کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں گے۔

سمارٹ ہسپتال کا نظام رچرڈ ایم راس ہارٹ اسپتال اور جیمز آؤٹ پیشنٹ کیئر مرکز میں فعال کردیا گیا ہے۔ جدید نظام کے ذریعے توانائی کی کھپت کم کرنے، طبی وسائل کے بہتر استعمال اور اسپتالوں کے انتظامی امور میں بہتری لانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

منصوبے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈاکٹروں کے طبی نوٹس تیار کرنے، آپریشنز کی ضروریات کا اندازہ لگانے اور طبی عملے کی بہتر منصوبہ بندی کی سہولت بھی شامل ہے۔

پانچ سالہ شراکت داری کے تحت طبی عملے، محققین، اساتذہ اور طلبہ کو مائیکروسافٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت اور سرٹیفکیشن کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button