بین الاقوامی
Trending

امریکا میں فضائی آپریشنز چار گھنٹے بعد بحال، ہزاروں پروازیں متاثر

 

واشنگٹن:امریکا میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشنز چار گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئے۔ مواصلاتی نظام میں خرابی کے نتیجے میں 14 ہزار 500 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس صورتحال کے باعث 15 لاکھ سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشیا، یورپ اور کینیڈا سے امریکا آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق گراؤنڈ اسٹاپ کے دوران تمام ٹیلی کام اور ریڈار سروسز معطل نہیں ہوئیں۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے حد سے زیادہ دباؤ کے باعث سوئچز اور راؤٹرز بند ہوگئے تھے۔ ان کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کو جدید بنانے کے لیے 50 ارب ڈالر درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button