اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و سلامتی، دفاعی تعاون اور تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے مکہ دفاعی اتحاد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی اور سکیورٹی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی اور دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif held a dinner reception in honour of the participants of 2nd meeting of the Strategic Political and Defense Committee (S-PDC) in PM House in Islamabad, today. https://t.co/crEuNQ3Cpt
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) November 27, 2026




