ٹیکنالوجی
Trending

الیکٹرک رینج دگنی سے بھی زیادہ، وولوو XC60 کے نئے ماڈل میں بڑی بیٹری اور جدید ٹیکنالوجی شامل

سویڈن: وولوو نے اپنی مقبول ایس یو وی XC60 کے 2028 ماڈل T8 پلگ اِن ہائبرڈ کو جدید خصوصیات کے ساتھ اپ گریڈ کردیا ہے۔ نئے ماڈل میں بڑی بیٹری، زیادہ الیکٹرک رینج اور جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کی بیٹری گنجائش 14.9 سے بڑھا کر 37.9 کلو واٹ آور کردی گئی ہے، جس کے باعث الیکٹرک رینج 36 سے بڑھ کر 78 میل ہوگئی ہے۔

نئی گاڑی میں گوگل جیمنائی، بہتر انفوٹینمنٹ سسٹم اور جدید اندرونی ڈیزائن بھی شامل ہوگا۔

وولوو کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف راغب کرنا اور روزمرہ سفر میں پیٹرول کی ضرورت کم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button