پ
اسلام آباد: عالمی خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ دو ہفتوں میں ساڑھے چھ روپے تک اضافے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت آ سکتی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، تاہم اس کے باوجود مجموعی طور پر پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گی۔
اوگرا نے متعلقہ قیمتوں کی ورکنگ وزیراعظم کو بھجوادی ہے اور حتمی منظوری کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا۔
عوامی حلقے اس اضافے کو مہنگائی کا نیا بم قرار دے رہے ہیں اور حکومت سے فوری ریلیف کی توقع کر رہے ہیں




