پاکستان

لاہور کے کرایے کے سکولز بند ہونے کے قریب، تعلیمی مستقبل خطرے میں؟

لاہور:لاہور میں کرایہ کی عمارتوں میں چلنے والے سرکاری سکولز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ان اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے انسپکشن کمیٹی بنا دی ہے۔

ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وہ دیکھیں گے کہ سکولوں میں کتنے بچے پڑھ رہے ہیں، کتنے اساتذہ موجود ہیں اور بچوں کے نتائج کیسے ہیں۔

اگر کسی سکول کی کارکردگی خراب پائی گئی، تو اسے بند کر دیا جائے گا، اور وہاں کے طلبا اور اساتذہ کو قریبی اسکولوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اس فیصلے سے ہزاروں بچوں اور والدین کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پہلے ہی تعلیمی سہولیات محدود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button