راولپنڈی:سدرہ بی بی قتل کیس میں عدالت نے گرفتار رکشہ ڈرائیور خیال محمد کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جبکہ گورکن راشد محمود اور سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش لے جانے والا سرخ رنگ کا لوڈر رکشہ خفیہ پارکنگ سے برآمد کر کے مال خانے میں جمع کرا دیا، جو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے سدرہ کی قبر پر کتبہ لگانے، رجسٹر میں اندراج اور قبر کی باقاعدہ تیاری کا حکم دے دیا۔ کیس کے تمام 7 گرفتار ملزمان کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




