پاکستان
Trending

پاکستان کی افغان وزیر خارجہ کے بیان کی سختی سے تردید، بھارت کی افغانستان میں دہشت گردی کی حمایت پر اعتراض

 

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، نرسریاں اور تربیت فراہم کر رہا ہے، جو عالمی سطح پر ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے جو انہوں نے بھارت میں دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر رکھا، کیونکہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے گی۔
انہوں نے افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کے حوالے سے بیان کو بھی مسترد کیا، جسے کشمیری عوام کی نفی قرار دیا گیا۔
دفتر خارجہ نے کابل میں لاشوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا، خاص طور پر سی پیک منصوبے پر تعاون کو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button