بین الاقوامی

برطانیہ کا تاریخی موڑ: جنگ بندی کے بعد فلسطین کو ریاستی حیثیت دینے کا ارادہ

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد برطانیہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔

سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ “اب فلسطین کو تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ یہ قدم سب سے زیادہ مثبت اثرات مرتب کرے گا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فضائی راستے سے امداد پہنچانے کا کام آج سے شروع ہو جائے گا اور وہ روزانہ کم از کم 500 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل کرے گا، جو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button