پاکستان

5 اگست کا احتجاج: پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس بلالیا

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو ممکنہ ملک گیر احتجاج کے لیے حتمی لائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں اسلام آباد کی جانب مارچ یا صوبائی سطح پر مظاہروں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمر ایوب، جنید اکبر اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو یا ہر صوبے میں علیحدہ علیحدہ مظاہرے کیے جائیں۔

اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج کی نوعیت، اس کا دائرہ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ شمولیت اور عوامی رابطہ مہم پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی کی قیادت احتجاج کی تاریخ، مقام اور طریقہ کار کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 31 جولائی کو مشاورتی اجلاس میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی، جبکہ بعض اپوزیشن جماعتوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button