راولپنڈی:راولپنڈی میں غیرت کے نام پر سدرہ بی بی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ مقرر کیا ہے۔ خیال محمد نے عدالت کو بتایا کہ لاش ملزم مانی گل کے رکشے میں منتقل کی گئی تھی۔
عدالت نے گرفتار 6 ملزمان مانی گل، عرب گل، ظفراللہ، عصمت اللہ، ضیا الرحمن اور صالح محمد عرف سلیم گل کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی ہے اور انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے چہروں سے نقاب ہٹانے کا بھی حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ ابھی تک برآمد نہیں ہو سکا ہے اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔




