محمد عامر اور عماد وسیم کو ‘دی ہنڈرڈ’ لیگ میں ناردرن سپرچارجرز کی نمائندگی کا موقع مل گیا، دونوں کرکٹرز اس ماہ انگلش میدانوں میں جلوہ گر ہوں گے
33 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے بین ڈوارشیئس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ 36 سالہ آل راؤنڈر عماد وسیم نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ عماد وسیم سات سے دس اگست تک کھیلے جانے والے چار میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ کے ابتدائی اسکواڈز میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا تھا، جس پر بعض حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی فرنچائز مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ تاہم انگلش کرکٹ بورڈ (ECB) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتا ہے۔
اب محمد عامر اور عماد وسیم کی شمولیت نہ صرف لیگ میں پاکستانی نمائندگی کا در کھولتی ہے بلکہ پاکستانی شائقین کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بن گئی ہے، جو دونوں اسٹار کھلاڑیوں کو انگلش میدانوں میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
0 9 1 minute read




