پاکستان

انور مقصود کی جھوٹے بیان کی تردید، عمران ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

کراچی : معروف ادیب و مزاح نگار انور مقصود نے اپنے نام سے منسوب ایک جعلی بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سابق اینکر عمران ریاض کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک بیان گردش کر رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انور مقصود نے کہا: "جن کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں، وہی ریٹائرمنٹ کے بعد محفوظ ممالک کا رخ کرتے ہیں۔”یہ بیان سابق اینکر عمران ریاض کی جانب سے شیئر کیا گیا، جو ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں۔

 

تاہم، انور مقصود نے فوری ردعمل میں وضاحت دی کہ یہ بیان سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "محفوظ ممالک میں وہی لوگ پناہ لیتے ہیں جو خود میدان سے بھاگ جاتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانات اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوششیں درحقیقت صحافت نہیں، بلکہ غیر ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی حوالہ جات اور گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر عوامی رائے کو متاثر کرنے کا ایک منظم طریقہ بنتا جا رہا ہے، جس پر روک تھام ضروری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button