پاکستان

نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نواز شریف نے کہا، "ہم نے ہر حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چاہے وقت اچھا ہو یا مشکل، ہم نے ہمیشہ ایک ساتھ سیاسی سفر طے کیا ہے۔ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے جس میں کارکنوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔”

خواجہ آصف نے نواز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا، "پاکستان جب بھی مشکلات کا شکار ہوا ہے، نواز شریف کی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

ملاقات میں ن لیگ کے مستقبل کی حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button