پاکستان
Trending

پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں جاری

 

پاک فوج کے اضافی دستے بونیر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ میں دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب زدہ اضلاع میں امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت دینے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

ہیلی کاپٹرز سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

فوج کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button