ممبئی: بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس 19 کا آغاز ہو چکا ہے، جسے ہمیشہ کی طرح سلمان خان ہوسٹ کر رہے ہیں۔ اس بار شو کے فارمیٹ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے، اور پہلی بار بگ باس کو OTT پر پہلے، جبکہ ٹی وی پر بعد میں نشر کیا جائے گا۔
نئے سیزن کی تھیم "گھر والوں کی سرکار” رکھی گئی ہے، جس کے مطابق بگ باس کی مداخلت محدود ہوگی اور گھر کے تمام فیصلے شرکا خود کریں گے۔ ناظرین کو ووٹنگ کا اختیار حاصل رہے گا۔
ابتدائی قسط میں دو امیدواروں — یوٹیوبر مریدل اور شہناز گل کے بھائی شہباز — کے درمیان ووٹنگ کروائی گئی، جس میں مریدل کو گھر میں داخلے کی اجازت ملی۔
اس بار کے شرکا میں اشنور کور، ذیشان قادری، تانیا متل، نیہال چداسما، امل ملک، نتالیا اینجل اور دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ سلمان خان ابتدائی 15 ہفتے شو کی میزبانی کریں گے، جس کے بعد فرح خان یا انیل کپور بطور مہمان میزبان سامنے آ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ انڈرٹیکر اور باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن بطور وائلڈ کارڈ انٹری شو کا حصہ بن سکتے ہیں۔




