کھیل
Trending

ہلک ہوگن کی موت: فطری نہیں، ممکنہ طبی غفلت؟ نئے انکشافات نے سوالات کھڑے کر دیے

 

لاس اینجلس : عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار ہلک ہوگن کی موت کے بعد سامنے آنے والی نئی معلومات نے ان کے انتقال کو ایک ممکنہ طبی غفلت کا کیس بنا دیا ہے۔

71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو اپنے گھر میں اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا گیا تھا، تاہم حالیہ رپورٹس اس بیانئے پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

ہوگن کی اہلیہ سکائی ڈیلی، جن سے ان کی شادی 2023 میں ہوئی تھی، نے فوری طور پر 911 پر ایمرجنسی کال کی۔ پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں تھراپسٹ کے انکشافات اور جائے وقوعہ پر افسران کی گفتگو بھی ریکارڈ ہوئی۔

تاحال حکام کی جانب سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر غفلت ثابت ہوئی تو معاملہ قانونی رخ اختیار کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button