کرتارپور: سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، تاہم پاک فوج اور سول انتظامیہ نے مل کر بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار کا دورہ کیا اور جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، جس کے بعد صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو دربار کی انتظامیہ اور سکھ برادری کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ان کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کے لیے جاری کام کے باعث جلد اس تاریخی اور مذہبی مقام کو پھر سے اپنے روایتی حسن و آب و تاب میں دیکھنے کی توقع ہے۔




