کھیل

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

میلبرن: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سٹارک نے یہ فیصلہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔

35 سالہ سٹارک نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کی ہے اور اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تاہم، وہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگوں بشمول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں حصہ لیتے رہیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ  مچل سٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی ہمیشہ سب سے بڑی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے گئے ہر ٹی 20 میچ کا لطف اٹھایا اور 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا ایک خاص لمحہ تھا۔

مچل سٹارک نے آسٹریلیا کے لیے 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی، جن میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button