ٹیکنالوجی
Trending

گوگل کی نئی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 ٹیکنالوجی، روبوٹس کو خود مختار بنانے کا اہم قدم

 

گوگل نے روبوٹکس کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 متعارف کرائی ہے، جو روبوٹس کو نہ صرف سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت دے گی بلکہ انہیں پیچیدہ کام خود انجام دینے کے قابل بھی بنائے گی۔

یہ ٹیکنالوجی دو بنیادی حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 ہے جو روبوٹ کا ذہن تصور کیا جا سکتا ہے، جو آن لائن ڈیٹا حاصل کر کے منصوبہ بندی اور منطقی فیصلے کرے گا۔ دوسرا حصہ جیمینائی روبوٹکس 1.5، ان فیصلوں کو روبوٹ کی حرکات میں تبدیل کرے گا اور روبوٹ کو ایک اندرونی زبان میں سوچنے کا اہل بنائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نظام مختلف روبوٹک ماڈلز میں معلومات کی منتقلی کو ممکن بنائے گا، جس سے روبوٹس زیادہ ذہین اور مؤثر ہو جائیں گے۔

ابھی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 عام ڈویلپرز کے لیے گوگل اے آئی اسٹوڈیو پر دستیاب ہے، جبکہ مکمل جیمینائی روبوٹکس 1.5 صرف چند منتخب شراکت داروں کے لیے دستیاب ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مصنوعی عمومی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلاب ثابت ہو گی اور روبوٹکس کو ایسے دور میں لے جائے گی جہاں روبوٹ نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ سوچ سکیں، اپنی حرکت کی وضاحت کر سکیں گے اور پیچیدہ مسائل حل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button