پاکستان
Trending

ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سکریننگ کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جا رہا ہے: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکریننگ کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ لازمی بنانے پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کی اسکریننگ بھی لازمی ہوگی۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں۔ اسلام آباد میں اسکریننگ کے لیے 17 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی مفت اسکریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نجی ہسپتالوں کو اسکریننگ کٹس اور ضروری آلات فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اسکریننگ کا ریکارڈ نادرا کے ڈیٹا سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت تشخیص کے بعد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ مصطفیٰ کمال نے عوام پر زور دیا کہ وہ مفت اسکریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت ٹیسٹ کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button